اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تین کرپٹ ٹولہ لیڈر نہیں ڈاکو ہے، عوام ان ڈاکوؤں سے نجات چاہتے ہیں، عمران خان صاحب! عوام کی خواہش ہے نوازشریف، شہبازشریف ڈاکو، زرداری جیل کے پیچھے ہوں۔
اسلام آباد میں ’امربالمروف‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ سازش کر کے شاہ عبداللہ کے ساتھ سعودی عرب گئے، انہوں نے اپنے پلیٹ لیٹس کم کیے اور لندن گئے، عوام نے مہنگائی کو برداشت کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی لمبی چوڑی تقریر نہیں کرنے والا، ایک محبت اقتدار، ایک محبت غریب کی ہوتی ہے، شارٹ تقریر کرنے والا لیڈر ہوں، یہ چور، ڈاکو گینگ آف تھری ہے، انہوں نے کرنل قذافی، صدام حسین، اسامہ بن لادن کا مال نہیں چھوڑا تھا۔