اسلام آباد جلسہ، وزیراعظم نے اپنے سیاسی کیریئر کا طویل ترین خطاب کیا

Published On 27 March,2022 09:43 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد جلسہ میں اپنے سیاسی کیریئر کا طویل ترین خطاب کیا۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امر بالمعروف جلسے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طویل ترین خطاب کیا گیا، انہوں نے اسلام آباد جلسہ میں دو گھنٹے 47 منٹ خطاب کیا، عمران خان نے 6 بجکر 56 منٹ پر خطاب کا آغاز کیا اور 8 بجکر 43 منٹ پر ختم کیا۔

  وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں خط لہراتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہے باہر سے کن، کن جہگوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی ہے، ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزامات نہیں لگا رہا، میرے پاس یہ خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، فارن پالیسی کو مروڑنے کی باہر سے کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کو پچھلے مہینوں یہ پتا چلا، جمہوری لیڈر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا عوام میں جاتا ہے، اس لیے آج عوام کو بتارہا ہوں، حکومت جاتی ہے جائے، جان جاتی ہے جائے، کبھی ان کو معاف نہیں کروں گا۔

Advertisement