لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے۔ پرویز الٰہی آپ کو بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
چودھری پرویز الٰہی کیساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے۔میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں اور آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیے جانے پر وزیراعظم عمران کا شکریہ ادا کیا۔
ق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ منصب ملنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے اعتماد پر انشاء اللہ پورا اتروں گا۔ مسلم لیگ ق بطور اتحادی اپ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔ اتحادی کی حیثیت سے ملکر عوامی خدمت کریں گے۔