پرویز الٰہی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ علیم خان کرینگے: علیم خان گروپ

Published On 28 March,2022 09:35 pm

لاہور:(دنیا نیوز) علیم خان گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ علیم خان کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کردیا ہے جس کے بعد عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو پیش کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے چودھری پرویز الٰہی کو نامزد کرنے کے معاملے پر علیم خان گروپ مشاورت سے جواب دے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ علیم خان کریں گے جبکہ علیم خان نے کل اپنے ساتھیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ترین گروپ نے پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کیلئے مناسب امیدوار قرار دیدیا

 ترین گروپ نے بھی چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے مناسب امیدوار قرار دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان فیصل جبوانہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی مناسب شخصیت ہیں جن کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے، حتمی فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے۔

ترین گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں جبکہ گروپ کے ارکان پرویز الٰہی سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

Advertisement