حکومتی ٹیم کا ترین گروپ سے رابطہ، پارٹی اقدامات کی حمایت کی درخواست کر دی

Published On 29 March,2022 12:41 pm

لاہور: (لیاقت انصاری) وفاقی حکومت کے وزرا نے ترین گروپ سے رابطہ کرلیا، کہا آپ کے مطالبات تسلیم ہو چکے ہیں اب کھل کر پارٹی اقدامات کی حمایت کی جائے۔ ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدر ی کا چوہدری پرویز الہی سے بھی چوبیس گھنٹے میں دوسر ا رابطہ ہوا ہے.

وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رابطہ کرکے ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری سے بات کی ہے، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کے بارے میں کہا ہے، پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے۔ اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں۔ ترین گروپ کو اہم وزارتیں بھی دی جائیں گی اوردیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا۔

ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کے چوہدری پرویز الہی سے رابطے میں بھی ترین گروپ کی حمایت کے معاملات پر بات چیت کی گئی، عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ترین گروپ جلد حتمی مشاورت میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔

 

Advertisement