لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک قومی مجرم کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو عمران اپوزیشن سے این آر او مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہا ہے؟۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ عمران کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہے جو اس کے اقتدار کے بعد سامنے آنے ہیں، ایک قومی مجرم کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، انشاءاللہ!۔
اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو عمران اپوزیشن سے NRO مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہا ہے؟ عمران کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہےجو اس کے اقتدار کے بعد سامنے آنے ہیں-
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 31, 2022
ایک قومی مجرم کو کسی صورت NRO نہیں ملے گا انشاءاللّہ!