اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر چین کا کہنا ہے کہ وہ عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا ہیں اور امید ہے پاکستان میں تمام جماعتیں استحکام کے لیے کام کریں گی۔
بریفنگ کے دوران پاکستان کے متعلق ایک سوال کے جواب میں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اعلیٰ ترین مفاد کو برقرار رکھیں گی۔
چینی وزیر خارجہ
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ گریٹ پاور گیم میں چھوٹے ممالک کو نشانہ نہیں بننا چاہیے۔
چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔
State Councilor & FM Wang Yi met Pakistani FM Shah Mahmood Qureshi in China. Wang said, we cannot allow Cold War mentality to be revived, camp confrontation to be repeated in Asia. Small & medium-sized countries shall not become tools or even victims of the great power game. pic.twitter.com/fcN0m9Z9hd
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) March 30, 2022
ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سرد جنگ کا حصہ نہ بنیں، ایشیا میں سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کی کیفیت کونہ دہرایا جائے۔