لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی کرسی بچانے کیلئے طاقت کے نشے میں دھت عمران خان نے اپنے اوپر ہی خود کش حملہ کردیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کئے جانے اور وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت کی طرف سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کسی کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
طاقت کے نشے میں دُھت عمران خان آج اپنے اوپر خودکش حملہ کر بیٹھا ہے۔ عمران کا ڈرامہ اور کہانی اب ہمیشہ کے لیے ختم انشاءاللّہ!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا لکھنا تھا کہ اس جرم پر سزا نہ دی گئی تو ملک میں جنگل کا قانون چلے گا، طاقت کے نشے میں دھت عمران خان نے اپنے اوپر ہی خود کش حملہ کردیا، ان کا ڈرامہ اور کہانی ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی ہے۔