سرینگر: (ویب ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید دو نوجوان شہید کردیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے آری گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ٹخ علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
فوجیوں نے گزشتہ روز بھی ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں پرتشدد آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔