سرینگر: (ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں سرینگر کے علاقے نوگام کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کی خلاف ورزی پر مزاحمت کرنیوالے 3 نوجوان کو گولیوں مار کر شہید کیا۔
بھارتی فوجیوں نے روزمرہ معمولات کیلئے خواتین اور بچوں سمیت کشمیری شہریوں کو گھروں سے نکلنے سے منع کر دیا جس کے سبب لوگوں میں بے چینی پھیل گئی۔ بھارتی فوجیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں سے علاقے میں اشتعال کی کیفیت پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب قابض بھارتی حکام نے بانہال سے بارہ مولہ تک ریلوے سروس کو بھی روک دیا، سٹیشن پہنچنے والے کشمیریوں سے بدسلوکی کی گئی جبکہ دھکم پیل کرتے ہوئے زبردستی سواریوں میں بٹھا کر گھروں کو واپس لوٹا دیا گیا۔