سرینگر:(دنیا نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں بھارتی قابض فورسز کے دستے پر ہونے والے دستی بم حملے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سرینگر کی مصروف مارکیٹ میں اس وقت گرنیڈ حملہ ہوا جب بھارتی فورسز کی گاڑی پاس سے گزر رہی تھی۔
واقعے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ ابھی تک کسی نے بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔