وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ قابض افواض نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ رات قابض بھارتی افواج نے ضلع پلوامہ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مرتبہ پھر بربربیت کی انتہا کر دی ہے۔ گزشتہ تین روز میں سات نوجوان کشمیری شہید ہوچکے ہیں، دوسری جانب نہتے کشمیری حق خودارادیت کیلئے پرعزم ہیں۔