وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ

Published On 08 April,2022 08:57 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی، قانونی نکات پر تفصیلی غور اور پارٹی پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات جاری ہیں،ذرائع کے مطابق وزیراعظم سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حکومتی حکمت عملی پر کابینہ اجلاس میں شرکا کو اعتماد میں لیں گے، کابینہ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس کے دوران تحریک انصاف کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی اور سپریم کورٹ کے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دوپہر طلب کیا گیا ہے، اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیر اعظم اراکین کو آئندہ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب بھی کریں گے۔
 

Advertisement