سرینگر: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ دئیے، قابض فورسزنے 5 اگست 2019 کے بعد سے اب تک 500 سے زائد افراد کو شہید کیا، زخمیوں کی تعداد بھی دو ہزار سے تجاوز کر گئی۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہیں، کشمیر میڈیا سروس نے قابض فورسز کے مظالم پر رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 کے بعد سے 13 خواتین سمیت 5 سو 66 کشمیریوں کو بے رحمی سے شہید کیا گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد اشرف صحرائی کو بھی حراست میں شہید کیا گیا۔
بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی ایک دہائی سے زائد عرصے تک نظربند رہنے کے دوران انتقال کر گئے۔ بھارتی فوجیوں کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 2ہزار 2سو 40 افراد بھی زخمی ہوئے۔