اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع کر دی گئی۔
ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت سہ پہر 4 بجے کر دیا گیا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ساڑھے 4 بجے کی جائے گی۔
قبل ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے وزیراعظم کے عہدے کے انتخاب کے لیے نامزدگی کے کاغذات جمع کرانے کا وقت آج اتوار دن دو بجے تک مقرر کیا گیا تھا جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال آج دن تین بجے تک ہونی تھی۔
وزیر اعظم کے عہدے پر الیکشن کل بروز پیر ہو گا جس کیلئے دن دو بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔