پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کے دن ہی استعفی بھجوا دوں گا۔
دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے بھی استعفی دیئے جانے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو وزارت عظمی سے ہٹائے جانے کے بعد گورنر پنجاب کے استعفے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہو گئی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کا اقتدار اختتام کو پہنچا۔ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کل بروز پیر دن دوبجے ہو گی۔