اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے اسمبلی سیکرٹریٹ سےنئے وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔
پاکستان تحریک انصاف کا وزارت عظمی کا میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ، امیدوار کون ہو گا اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کورکمیٹی اجلاس میں کرے گی۔ پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت شروع ہوا جس میں وزرائے اعلی، گورنر پنجاب و گورنر خیبر پختوانخوا اور سینئر پارٹی قیادت نے شرکت کی ۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے شرکا نے ملک بھر میں پر امن احتجاج سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔