لاہور: (دنیا نیوز) تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر حمزہ شہباز کا ردعمل بھی سامنے آ گیا، کہتے ہیں کہ پاکستان کا ایک بھیانک دور سے امید کی طرف کا سفر سب کو مبارک ہو۔
اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان زندہ باد، آئین و قانون زندہ باد،ساڑھے تین سالوں میں قوم کو بدترین حکمرانی، مہنگائی اور غربت کی چکی میں پیس دیا گیا۔ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی اور منفی پروپیگنڈا کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، عام پاکستانیوں کی آنکھوں سے خواب نوچ لئے گئے، اب پھر خوشحالی کا دور شروع ہو گا۔