اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے جبکہ مجموعی طور پر عہدے کے لیے تین امیدوار میدان میں ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قاسم سوری کے مستعفی ہونے کے باعث ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خالی ہوا، جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے مقررہ وقت میں شاہدہ اختر علی، مرتضیٰ جاوید عباسی اور آغا حسن بلوچ نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے آج شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔