صدر مملکت کی گورنر پنجاب کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت

Published On 18 April,2022 02:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان نے گورنر پنجاب کو برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دینے کے احکامات دیئے ہیں۔ قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔ عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد بھجوائی گئی۔

دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو لکھے گئے خط میں دریافت کیا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری میں کوئی آئینی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔  

Advertisement