اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے سامنے احتجاج کیا۔ مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکن ریلیوں کی صورت الیکشن کمیشن دفاتر کے سامنے پہنچے، کارکنوں نے الیکشن کمشنر کیخلاف نعرے بازی کی۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما ؤں اور کارکنوں نے الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کئے۔ لاہور میں پی ٹی آئی کارکن اور رہنما الیکشن کمیشن کے سامنے پہنچے اور احتجاج ریکارڈ کرایا، کارکنوں نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔
کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور فوری الیکشن کرانے کے حق میں نعرے بازی کی۔
میانوالی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ننکانہ صاحب، جھنگ، سرگودھا، وہاڑی، چکوال، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔