اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے متعلق بیان میں قرآنی آیاست کے حوالہ پر حکومت اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آگئی، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان سے متعلق بیان میں قرانی آیات کا حوالہ دیا، جس پر تحریک انصاف کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا۔
شیریں مزاری
شرم آنی چاہئے @MiftahIsmail کو کہ امریکہ کی خوشامد کرتے ہوئے امر بالمعروف جیسے بنیادی اسلامی تصورِ کا مذاق اڑا رہا ہے جبکہ اسکی ہَڑبڑاہٹ و بُڑبڑاہٹ سےاسکی جہالت عیاں ہے۔ اوباشوں کے اس ٹولے کیلئے کیا کچھ بھی مقدس نہیں؟ #MarchAgainstImportedGovt pic.twitter.com/Hiyz0gHhUA
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 23, 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اپنے بیان میں کہا کہ مفتاح اسماعیل کو شرم آنی چاہیے کہ امریکہ کی خوشامد کرتے ہوئے امر بالمعروف جیسے بنیادی اسلامی تصور کا مذاق اُڑا رہے ہیں، ان کی ہَڑبڑاہٹ و بُڑبڑاہٹ سے ان کی جہالت عیاں ہے، اوباشوں کے اس ٹولے کے لیے کیا کچھ بھی مقدس نہیں؟۔
فرخ حبیب
سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو کسی قرآنی آیات کا حوالہ نہیں دینا چاہیے تھا، وزیر خزانہ نے مذہب کارڈ کھیلنے کی کوشش کی، مفتاح اسماعیل کو معافی مانگنی چاہیے۔
حافظ حمد اللہ
حافظ حمد اللہ نے شیریں مزاری کو جواب دیا کہ ہم عورت کے لئے اسلام کے احکامات اور عزت کی تلقین کی وجہ سےصبر کرتے ہیں، ہمیں مجبور نہ کریں، خود کو لبرل کہنے والا پی ٹی آئی کا ٹولہ مذہب کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے، شیریں مزاری صاحبہ کو خاتم النبیین ﷺ ادا کرنے کی توفیق نہ رکھنے والے اپنے لیڈر کی بُت پرستی زیب نہیں دیتی۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سیاست کا ابوجہل ہے جسے نہ سچ دکھائی دیتا ہے نہ وہ اس پر عمل کرنے کی جرات رکھتا ہے، اگر کسی سیاسی مخالف کی جان کو تشدد پر اکسانے والے بیانات کے نتیجے میں کوئی نقصان پہنچا تو عمران نیازی اور شیریں مزاری ذمہ دار ہوں گے، سیاست کی خاطر دین کی غلط تشریح بھی اسلام میں ایک جرم ہے۔
مفتاح اسماعیل
عمران خان تو سیاست کے لئے مذہب کا استعمال کر ہی رہے تھے مگر اب ان کے وزراء بھی اس روش پر چل پڑے ہیں۔ اور بے جا مذہب استعمال کرنے کے لئے ان کو جھوٹ کا سہارا بھی لینا پڑ رہا ہے https://t.co/Rmq3feMPoZ
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) April 24, 2022
اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان تو سیاست کے لئے مذہب کا استعمال کر ہی رہے تھے مگر اب ان کے وزراء بھی اس روش پر چل پڑے ہیں، بے جا مذہب استعمال کرنے کے لئے ان کو جھوٹ کا سہارا بھی لینا پڑ رہا ہے۔
فیصل سبزواری
وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کہا کہ میں مفتاح اسماعیل کے ساتھ ہوں، شیریں مزاری بھی سیاست کیلئے مذہب کارڈ استعمال کر رہی ہیں، ان پڑھ لوگوں سے کیا شکوہ کریں، جہلاء یا بغیر پڑھے لکھنے والوں سے کیا شکوہ جب اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل شیریں مزاری صاحبہ سیاست کے لیے مذہب کارڈ، توہین کارڈ استعمال کریں، وہ بھی انتہائی غلط بیانی کا سہارا لیتے ہوئے۔ خدارا سیاست میں اس آگ کو نہ گھسائیں۔
جہلاء یا بغیر پڑھے لکھنے والوں سے کیا شکوہ جب اعلی ترین تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل شیریں مزاری صاحبہ سیاست کے لیے مذہب کارڈ، توہین کارڈ استعمال کریں، وہ بھی انتہائی غلط بیانی کا سہارا لیتے ہوئے۔ خدارا سیاست میں اس آگ کو نہ گھسائیں۔ میں مفتاح اسمعیٰل کے ساتھ ہوں @MiftahIsmail
— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) April 24, 2022