جامعہ کراچی خود کش دھماکا، سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول

Published On 26 April,2022 04:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔

کراچی یونیورسٹی میں خاتون خودکش بمبار کی جانب سے چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید ہائی ایس وین جامعہ کراچی کے متعلقہ شعبہ کی طرف آرہی ہے۔

گاڑی کے عقب میں موٹرسائیکلوں پر رینجرز اہلکار بھی آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اس دوران ایک لڑکی کو کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جونہی ہائی ایس گاڑی لڑکی کے قریب پہنچتی ہے تو خاتون خود کو دھماکے سے اڑا لیتی ہے۔