دعا زہرہ کے نکاح نامہ پر موجود ایڈریس جعلی نکلا

Published On 25 April,2022 07:22 pm

لاہور،کراچی:(دنیا نیوز) کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دعا زہرہ کے نکاح نامہ پر موجود ایڈریس جعلی نکلا۔

کراچی سے لاپتہ لڑکی دعا زہرہ کے اغوا و نکاح کیس کے معاملہ پر پیش رفت سامنے آگئی، لاہور پولیس کو کراچی پولیس نے لڑکی کا نکاح نامہ فراہم کیا، نکاح نامہ پر موجود ایڈریس جعلی نکلا، شیر شاہ کالونی رائیونڈ میں واقع مکان میں ڈاکٹر عبدالحفیظ نامی شخص نےڈسپنسری بنا رکھی ہے، نکاح نامہ پر موجود ایڈریس دیکھ کر پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

پولیس جب متعلقہ ایڈریس پر پہنچی تو وہاں پر کچھ حاصل نہ ہوا، اہل علاقہ کے مطابق اس علاقے میں ظہیر نامی بندہ رہائش پذیر نہیں۔

پولیس کے مطابق دعا زہرہ کے پولیس کو ملنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، لڑکی کی بازیابی کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب الفلاح سے مبینہ اغوا ہونے والی دعا زہرہ کا پتہ لگ گیا لیکن وہ مل نہ سکی ، نکاح نامہ بابو صابو کے ٹاؤن یونین میں بنایا گیا، نکاح نامے میں دعا زہرہ کو 18 سال کی اور خود مختار بتایا گیا، دعا زہرہ کو نکاح نامے میں طلعت پارک شیرہ کوٹ کی رہائشی بتایا گیا۔

نکاح نامے میں اصغر علی اور شبیر احمد گواہ بنے، نکاح نامےکے دونوں گواہوں کے موبائل فون مسلسل بند، شبیر احمد کے نام پر 8 اور اصغرعلی کے نام پر بھی 8 سمیں رجسٹر ہیں، تفتیشی ٹیم کی جانب سے گواہوں کی مسلسل تفصیل بھی حاصل کرلی گئی، ٹیم نے دعا زہرہ کی گواہی دینے والے شبیر احمد کی مبینہ تصویر بھی حاصل کرلی جبکہ نکاح نامے پر موجود ایک نمبر شبیر احمد کا ہے، بظاہر نکاح نامہ جلد بازی میں تیار گیا۔
 

Advertisement