جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو بری کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج

Published On 21 April,2022 02:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت عظمی نے ہائی کورٹ کی جانب سے ماڈل کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف کسٹم کی اپیل خارج کر دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کسٹم کی اپیل پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے ہیروئین سمگلنگ کیس میں کسٹمز کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعد خارج کر دی، جسٹس اعجاز الا حسن نے استفسار کیا کہ کیا ہیروئن سیمپل قانون کے مطابق لیب بھیجے گئے تھے؟

وکیل کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے سیمپلز کی ترسیل درست قرار دی تھی، ٹیریزا نے 23 اپریل کو چیک ری پبلک واپس جانا ہے، عدالت ماڈل ٹیریزا کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیس بنتا ہوگا تو ہی نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملزمہ کو بری کرنے کا فیصلہ درست ہے، جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو ہیروئن بیرون لے جاتے گرفتار کیا گیا تھا۔ 

Advertisement