کراچی:(بلال نصیر سے) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے برطانوی یونیورسٹی میں داخلہ دلانے کے نام پر 9 ہزار پاونڈز ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف نفیس صدیقی کو ثنااللہ نامی متاثرہ نوجوان کی درخواست پر گرفتار کیا۔
ملزم نے درخواست گزار سے برطانیہ کی یونیورسٹی میں داخلہ دلانے کے نام پر رقم وصول کی، متاثرہ نوجوان کے تقاضوں کے باوجود وصول کردہ رقم بھی واپس نہیں کی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمے میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔