کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایک کے بعد دوسری گمشدگی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ملیر کی دعا زہرا کے بعد سعودآباد کی کمسن نمرہ بھی لاپتہ ہو گئی، واقعے کو 5 روز گزر گئے تاحال کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔
سعودآباد سے گم ہونے والی 14 سالہ نمرہ کو گھر سے باہر 4 روز گزر گئے، پولیس تاحال پتہ نہ لگا سکی ۔ اہل علاقہ کہتے ہیں کہ کسی گاڑی میں نامعلوم افراد زبردستی بٹھا کر لے گئے ہیں۔ والد کا کہنا ہے کہ واقعے والے دن مقدمہ درج کرایا تو پولیس نے کچی ایف آئی آر درج کی ۔ پولیس نے موبائل ٹریس کرنے کے لیے کسی قسم کی کوئی کوشش نہیں کی۔