لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے مگر جلد ہی قابو پا لیں گے، مسلسل محنت اور ثابت قدمی سے ہی مشکلات ختم ہوں گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے، جلد قوم سے خطاب میں حقائق سامنے رکھوں گا۔ کارکنان نےکوئی دن ایسانہیں چھوڑاجب ہماراساتھ چھوڑا ہو، پارٹی قیادت اور پوری جماعت کارکنان کی محبت کوبھول نہیں پائیں گے، ہمارے ساتھیوں کےخلاف ایک دھیلے کی کرپش ثابت نہیں ہوئی۔ نوازشریف نے ملک کوجہاں چھوڑا، وہیں سےترقی کےسفرکاآغازکریں گے۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہنگائی نےلوگوں کی زندگی اجیرن کردی،آج نوجوان بیروزگار ہیں ،ذہنی مریض ہوگئے۔ آج بھی کئی گھر ایسے ہیں جہاں بچوں کونئے کپڑےپہنانےکے پیسے نہیں، مہنگائی کے خاتمے کیلئے شہر لاہور میں کمیٹیاں بناؤں گاجوقیمتوں کوکنٹرول کریں گی۔