پیکا ایکٹ: ایف آئی اے نے اجازت کے بغیر پٹیشن دائر کی، واپس لے رہے ہیں: مریم اورنگزیب

Published On 07 May,2022 10:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے وضاحت کی ہے کہ ایف آئی اے نے حکومت کی اجازت کے بغیر پیکا ایکٹ 2016 سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، یہ پٹیشن فوری طور پر واپس لی جا رہی ہے۔

ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا وزیر اعظم اور مجھے کچھ دیر پہلے معلوم ہوا کہ ایف آئی اے نے ایکٹ کے سیکشن 20 کو بحال کرانے کی پٹیشن دائر کی ہے، یہ پٹیشن فوری طور پر واپس لی جا رہی ہے، یہ حکومت کی بیان کردہ پالیسی اور آزادی اظہار کو یقینی بنانے کے اصول کے خلاف ہے، وزیر اعظم نے اس پٹیشن کے دائر ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے۔
 

Advertisement