میں نہیں سمجھتا کوئی وزیر مارشل لا کی دھمکی دے سکتا ہے: شیخ رشید

Published On 12 May,2022 12:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ شکر ہے کسی وزیر کا بلاول بھٹو سے رابطہ تو ہے، میں نہیں سمجھتا کوئی وزیر مارشل لا کی دھمکی دے سکتا ہے، اسی ماہ فیصلے ہو جائیں گے، کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو اس صورتحال سے نکالنا ہوگا، کیا یہ اصلاحات چاہتے ہیں کہ ایف آئی اے کیسز بند ہو جائیں، کیا یہ چاہتے ہیں اوورسیز پیسے بھیجنا بند کر دیں ؟ حالات کچھ اور ہوئے تو جھاڑو بھی پھرسکتا ہے۔

دوسری جانب فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت 2 ہفتے کی مہمان ہے، انہوں نے 2 ہفتے میں جو کچھ کرنا ہے کرلیں، 2 ہفتے بعد بلاول وہی پر ہونگے جہاں پہلے تھے، اس حکومت کے بعد کسی کمیشن، پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے یا تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں، موجودہ حکومت ایک مقبوضہ حکومت ہے جسے ہم تسلیم نہیں کرتے، اصلاحات کی باتیں الیکشن میں تاخیر کا ایک بہانہ ہے۔
 

Advertisement