اسلام آباد:(دنیا نیوز) عمران خان کی تقریر پر ای سی پی کے ترجمان نے جواب دیا کہ دباؤ یا دھمکی سے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مردان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے لوٹوں کو بچایا تو قوم معاف نہیں کرے گی، لوگ ان کے خلاف بھی نکلیں گے، سازشیوں کے چہرے دل پر نقش، جو سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا تھا معاشی بحالی دم توڑ جائے گی، افسوس پھر بھی کچھ نہیں کیا گیا، آج حالات سب کے سامنے ہیں، ڈالر دو سو روپے تک پہنچنے والا ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
سابق وزیراعظم کی تقریر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا ہے، ادارے کے فیصلوں پر کسی طرح کے دباؤ یا دھمکی سے اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) May 13, 2022
13 مئی۔ 2022
الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے تمام فیصلے آئین و قانون کی روشنی میں کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ ادارے کے فیصلوں پر کسی طرح کے دباو یا دھمکی سے اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔
ترجمان الیکشن کمیشن#Electioncommissionofpakistan#ECP