لاہور: (دنیا نیوز ) شیخ رشید نے کہا ہے کہ نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں، ،ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہیں، نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں، ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔
نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہے۔اپنا ڈی جی آیف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کروانا۔ ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 16, 2022