جس اسمبلی میں دین کا کام ہوا، اُسی کا تقدس پامال کیا گیا: پرویز الٰہی

Published On 17 May,2022 04:42 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں دین کا کام ہوا، جہاں ختم نبوتﷺ پر پہرہ دیا گیا، اُسی کا تقدس پامال کیا گیا، یہ سب کروانے والے شہباز شریف اور حمزہ شہباز ہیں۔

اسمبلی افسران سے میٹنگ کے دوران خطاب میں سپیکر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے آئین اور قانون کے تقدس کو پہلی دفعہ پامال کیا گیا، قوم کے سامنے ایسا کرنے والوں کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے، اس سے پارلیمنٹ کی بالادستی بُری طرح متاثر ہوئی، جس کی اصلاح، سزا کے ساتھ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ اسمبلی ملازمین کو بلاوجہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان پر چوری اور ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے بنا کر ہراساں کیا جا رہا ہے، انشا اللہ ہم اسمبلی کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر ممبران پنجاب اسمبلی، راجہ بشارت، سبطین خان، سیکرٹری محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عنائت اللہ لک، چودھری عامر حبیب، علی عمران رضوی، ڈائریکٹر سکیورٹی میجر (ریٹائرڈ) فیصل حسین، چیف رپورٹر مہر عمر دراز، سینئر رپورٹر مبشر حسین، مختار جوئیہ سمیت و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

Advertisement