سندھ: نویں اور دسویں کے امتحانات مذاق بن گئے، بورڈز پیپر آؤٹ ہونے کو روک نہ سکے

Published On 18 May,2022 03:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں نویں اور دسویں کے امتحانات مذاق بن گئے، بورڈز نقل اور پیپر آؤٹ ہونے کو روک نہ سکے ۔

کراچی ، نوابشاہ ، لاڑکانہ اور میر پور خاص میں پیپر وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے جبکہ نقل کا رحجان بھی عروج پر رہا۔ ہر امتحانی سینٹر پر کھلے عام نقل کی گئی۔ لاڑکانہ میں اردو اور سندھی زبان کے سوالیہ پیپرز مختلف واٹس ایپ گروپس میں گردش کر تے رہے، بعض شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث طلبا کو مشکلات کا سامنا رہا۔
 

Advertisement