اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سنائے گئے فیصلہ کی کاپی حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے فیصلہ کی کاپی ملنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اہم اجلاس ہو گا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا،پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ فیصلے سے مدد لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے کیس کا فیصلہ سنائے گا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف کیس کا گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔