ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی فنانشل ایکسپرٹ نے الیکشن کمیشن میں سٹینڈرڈ آڈٹ رپورٹ پیش کردی

Published On 18 May,2022 03:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف فنانشل ایکسپرٹ نے الیکشن کمیشن میں سٹینڈرڈ آڈٹ رپورٹ پیش کر دی۔ فنانشل ایکسپرٹ نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی پوری رپورٹ کو نظرانداز کیا، آڈٹ اکاؤنٹس کو غلط تصور کیا، یہ سکروٹنی کمیٹی کی یکطرفہ کارروائی تھی۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فندنگ کیس پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ پی ٹی آئی کے فنانشل ایکسپرٹ نے الیکشن کمیشن میں سٹینڈرڈ آڈٹ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی پوری رپورٹ کو نظرانداز کیا، آڈٹ اکائونٹس کو غلط تصور کیا، یہ سکروٹنی کمیٹی کی یکطرفہ کاروائی تھی، بڑی رقوم چند اکاؤنٹس میں آئیں باقی چھوٹے اکاؤنٹس ہیں۔

پی ٹی آئی فنانشل ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ سکروٹنی کمیٹی کس طرح کام کرے گی، یہ طے نہیں ہوا، چاہتے تھے کہ سکروٹنی کمیٹی کچھ سوالات اٹھاتی، ریسرچ میں وقت لگاتی تو بہتر ہوتا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جن چیزوں پہ دلائل ہوچکے ان پر دوبارہ نہ آئیں، آپ اعداد و شمار پہ بات کریں۔

وکیل پی ٹی آئی انور منصور کی کمیشن کو یقین دہانی کہ وہ کل اعداد و شمار پر بات کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کل 12 بجے تک ملتوی کر دی۔
 

Advertisement