سندھ میں امتحانات مذاق: کراچی، لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں تیسرا پیپر بھی آؤٹ

Published On 19 May,2022 02:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں نویں اور دسویں کے امتحانات یا مذاق ؟ کراچی، لاڑکانہ، نوابشاہ سمیت کئی شہروں میں تیسرا پیپر بھی آؤٹ ہوگیا۔

کراچی سمیت سندھ کئی شہروں میں نویں اور دسویں کے امتحانات مذاق بن گئے۔ بورڈ انتظامیہ اور وزارت تعلیم پرچہ آؤٹ کرنے والوں کو پکڑنے میں ناکام رہا۔ کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے ابتدائی تینوں پرچے وقت سے قبل ہی آوٹ ہوگئے۔

نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بورڈ انتظامیہ پرچہ آؤٹ ہونے سے تاحال لاعلم ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے آئیں بائیں شائیں جواب دے کر جان چھوڑالی۔ صوبائی وزیر جامعات بورڈ اسماعیل راہو نے بھی کراچی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جیکب لائن میں تاخیر سے پرچہ شروع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ پرچہ آوٹ کرنے والے والوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر کارروائی کرنے کا دعوی کیا۔

اسماعل راہو نے سولہ بچے کو نقل کرتے ہوئے پکڑنے کا بھی دعوی کیا جبکہ اساتذہ کو بھی امتحانی مراکز میں موبائل فون ساتھ نہ لانے کی ہدایت کی۔
 

Advertisement