لاہور: (دنیا نولز) تحریک انصاف کے آج ملتان میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے، شہر میں لگے بینرز پر شرپسندوں نے بینرز سیاہی پھینک دی۔
ملتان میں جلسے کے لیے پینڈال سجا دیا گیا ، کارکنان ابھی سے جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے۔ جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیا جائے گا،جلسہ گاہ کے اطراف پنافلیکس اور پارٹی پرچموں کی بہار ہے جبکہ فضا پارٹی کے گیتوں سے گونج رہی ہے۔
قاسم باغ سٹیڈیم میں عمران خان کے جلسے سے قبل شرپسندوں نے غیر اخلاقی کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کے بینرز پر سیاہی پھینک دی، پی ٹی آئی کارکنوں نے نامعلوم ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔