چیف جسٹس کا لاہور سے اغوا ہونیوالی طالبہ کو بازیاب کرانے کا حکم

Published On 22 May,2022 02:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں دسویں جماعت کی طالبہ کو امتحانی مرکز جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس کو طالبہ کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے ذریعے آئی جی پنجاب کو ہدایت جاری کی گئی۔

واضح رہے کہ سترہ سالہ طالبہ بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر جا رہی تھی کہ کار سوار نا معلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا۔ لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاحال پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔


 

Advertisement