لاہور:(دنیا نیوز) ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے کے مطابق جسٹس جواد حسن نے بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔عدالت نے درخواست گزاروں کو 14 جون تک الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کا موقف سن کر قانون کے مطابق ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔