اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہبازشریف کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹس انٹرا پارٹی انخابات نہ کرانے پر جاری کیا گیا، انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے والوں کو انتخابی نشان نہیں الاٹ کیئے جائیں گے۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انخابات نہ کرانے پر حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کو 13 جون تک پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔