گریٹر اقبال پارک لاہور میں جلسوں پر مکمل پابندی عائد

Published On 28 May,2022 06:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نےگریٹر اقبال پارک لاہور میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانےکا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پابندی کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے اجلاس میں حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز مسترد کر دی۔ وزیراعلیٰ نے سابق دور میں پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے خالی مقامات پر درخت، پودے اور گھاس لگانے کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ گھروں میں کام کرنے والے مالیوں کو فی الفور واپس بلانے کی ہدایت کر دی۔

اس سے قبل بھی 20 اپریل 2017 کو شہباز حکومت نے مینار پاکستان میں جلسوں پر پابندی عائد کی تھی۔ سابق کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا مگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر جلسے کیے گئے۔

حمزہ شہباز نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا بورڈ جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
 

Advertisement