کوئٹہ: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے عبد الخالق شیخ کو انسپکٹر جنرل بلوچستان تعینات کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل بلوچستان کو تبدیل کر دیا گیا، محسن حسن بٹ کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عبدالخالق شیخ نئے آئی جی بلوچستان پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔
عبدالخالق شیخ پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں، عبدالخالق شیخ ڈپٹی ڈی جی آئی بی تھے۔