ری فنانسنگ کے معاملات طے، چین پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر دوبارہ دینے پر رضا مند

Published On 02 June,2022 06:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک پر چھائی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث بڑھتے ہوئے معاشی بحران میں چین نے ایک مرتبہ پھر دوستی کا حق ادا کر دیا ، پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر دوبارہ دینے پر رضا مند ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ اچھی خبر ہے ، چین پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر دوبارہ دینے پر رضامند ہوگیا، چین کے بینکوں سے ری فنانسنگ کے معاملات طے پا گئے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ دونوں جانب سے رسمی منظوری کے بعد رقم پاکستان منتقل کر دی جائے گی، اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام میں مدد ملے گی۔
 

Advertisement