بیجنگ: (دنیا نیوز) شنگھائی میں دو ماہ بعد لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہونے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا۔
معمولات زندگی بحال ہونے پر لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، دکانیں اور کاروباری مراکز کھلنے پر کئی شہریوں نے خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کر لیا۔
کورونا وائرس کے پیش نظراب بھی چھ لاکھ پچاس ہزار افراد گھروں میں قرنطینہ کرنے پر مجبورہیں، سخت ترین پابندیوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔