چین میں مسافربردار طیارہ حادثے سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ جاری

Published On 18 May,2022 12:04 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) چین میں مسافربردارطیارہ حادثے کے حوالے سے امریکی اخبارنے رپورٹ جاری کردی۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ چینی طیارہ جان بوجھ کر گرایا گیا۔ امریکا میں تباہ شدہ جہاز کا ریکارڈ تجزیہ کیلئے بھیجا گیا تو معلوم ہوا کہ طیارے کو کاک پٹ میں موجود ہی کسی شخص نے گرایا ، پائلٹ نے بھی کنٹرول ٹاور کی کالز کا جواب نہیں دیا۔

چائنہ ایسٹرن کی پرواز اکیس مارچ کو کن منگ سے گوانگ ژو جارہی تھی جس میں ایک سو بتیس افراد سوار تھے۔
 

Advertisement