چین : عمارت گرنے سے ہلاکتیں 53 ہو گئیں، ایک خاتون 6 دن بعدزندہ بچ گئی

Published On 06 May,2022 07:59 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں رہائشی عمارت گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد تریپن ہو گئی۔ ایک خاتون کو چھ دن بعدزندہ نکال لیا گیا۔

صوبہ ہنان کے شہر چینگ شا میں 29 اپریل کو آٹھ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تھی۔

چینی حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، حادثے میں 53 افراد ہلاک ہوئے۔ ملبے سے اب تک 10 افراد کو زندہ نکالا گیا۔ ایک خاتون کو چھ دن بعدزندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement