وزیراعظم شہبازشریف کا سی پیک بارے بیان خوش آئند ہے، چین

Published On 13 April,2022 10:29 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) چین کی جانب سے شہبازشریف کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا سی پیک بارے بیان خوش آئند ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مطابق شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ریمارکس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کو سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، سی پیک کی اعلیٰ معیارکی ترقی کومزید آگے بڑھایا جائے گا، سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے صدر شی کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اہم منصوبے کے طور پر سی پیک کی تعریف کی اور منصوبے کی پیشرفت اور پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے سی پیک کی اہمیت کو سراہا۔

شہباز شریف نے سی پیک کوچین پاکستان دوستی کی علامت بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے صنعت کاری سمیت مختلف شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے چین کے ساتھ اپنے قریبی تعاون کو یاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستانی عوام کے دلوں میں بستی ہے، چین پاکستان کا سب سے مضبوط دوست اور قریبی ساتھی ہے۔

 

Advertisement