کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں: مریم اورنگزیب

Published On 03 June,2022 08:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سےغلط معاہدے کئے، پی ٹی آئی کے غلط معاہدوں سے عوام مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے پرمجبو رہیں۔ نظم لگی ہے ہم ديکھيں گے، کيا ديکھيں گے آپ؟ جونظمیں آپ پڑرہےہیں اس پرآپ کوشرم آنی چاہیے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آج وزيراعظم کسی ايک صوبے کا نہيں پورے ملک کا ہے، وہ صوبوں ميں آٹا سستا کرنے کی بات کر رہا ہے، آٹے کی قیمت کاتعین صوبے کرتے ہیں وفاق نہیں۔ جمعے کے بعد کو احتجاج کا اعلان ہوا تھا، کون نکلا کس نے احتجاج کيا؟ آپ کی باتوں پر آپ کے اپنے لوگوں نے يقين نہيں کيا تھا، منافقت کر کے عوام کو بے وقوف نہيں بنا سکتے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں4وزرائے خزانہ تبدیل کئے گئے، کمزور بنيادوں پر آپ نے آئي ايم ايف سے معاہدہ کيا، ہم پاکستان سے مافيا کا خاتمہ کرکے دکھائيں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، کالعدم تنظیم سے 2021 میں مذاکرات شروع ہوئے، یہ مذاکرات حکومتی سطح پر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت ان مذاکرات میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔ مذاکرات میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے، سیز فائر کا حکومتی سطح پر خیرمقدم کرتے ہیں اور مذاکرات کا دائرہ کار آئینی ہے، کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اور اس کی منظوری پارلیمان اور حکومت دے گی۔

Advertisement