لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر شفقت محمود نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا، شفقت محمود نے بیماری کے باعث ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کی اور کہا کہ صحت یاب ہوکر کام جاری رکھوں گا۔
شفقت محمود مستعفی کیوں ہوئے؟ دنیا نیوز اندرونی کہانی سامنے لے آیا، لانگ مارچ میں ناکامی کے بعد صوبائی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کوآرڈی نیشن کے فقدان کا بھی الزام عائد کیا، کامونکی میں دعوت میں شرکت بھی پارٹی قیادت کو ناگوار گزری تھی۔
لانگ مارچ کے دوران پنجاب میں لوگوں کے نہ نکلنے کا ملبہ بھی شفقت محمود پر ڈالے جانے کے بعد عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا، پنجاب میں سیاسی امور شاہ محمود قریشی کو سونپ دیئے گئے، سابق وزیر خارجہ کئی روز سے پارٹی اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں۔